فیس بک کو 50 ملین پاؤنڈ کا جرمانہ، وجہ کیا بنی؟

20 Oct, 2021 | 04:47 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:   سوشل میڈیا کمپنی فیس بک کو جان بوجھ کر حقائق چھپانے ، ریگولیٹر کو معلومات  نہ فراہم کرنے پر  برطانیہ کی ایک عدالت نے 50 ملین پاؤنڈ جرمانہ کیا ہے۔

رپورٹ کےمطابق فیس بک کو ایک ''گفی'' نامی ''گف لائبریری'' کے ساتھ انضمام کے سودے میں برطانوی مسابقتی و مارکیٹ اتھارٹی کی جانب سے کی جانے والی انکوائری میں قصوروار قرار دیا گیا ہے۔  اتھارٹی کو خدشہ تھا کہ فیس بک ''گفی'' کے امیجز تک دوسری کمپنیوں کی رسائی روک دے گی۔

تاہم فیس بک نے ریگولیٹر کو مطلوبہ معلومات جان بوجھ کر فراہم نہیں کی جس پر کمپنی کو 50 ملین پاؤنڈ جرمانہ کیا گیا ہےفیس بک کو مزید پانچ لاکھ پاؤنڈ جرمانہ بلا اطلاع  چیف کمپلائنس افسر کے تبادلے پر کیا گیا ہے۔ فیس بک کے ترجمان نےفیصلے پر احتجاج کیا ہےاور اسے چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مزیدخبریں