(ویب ڈیسک)بھارت میں شادیوں کے دوران ہونے والی دلچسپ حرکات سےمتعلق خبریں سامنے آتی رہتی ہیں،شادیوں میں ہونے والےمضحکہ خیز واقعات کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر موجود ہیں, شادی کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں سالی اور بہنوئی ایک ساتھ ڈانس کررہے ہیں۔
اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ بھارت میں سالیاں اپنے بہنوئی سے مذاق کرتی نظر آتی ہیں جبکہ وہ بھی اس کام میں اپنی سالیوں سے ایک قدم آگے رہتے ہیں اور تقریبات میں مختلف انداز اپناتے مہمانوں کو محظوظ کرتے ہیں، اگر ان کی حفاظت کی بات ہوتو بہنوئی آگے ہوتے ہیں۔
شادی کی تقریب میں خاص اس رشتے کو اہمیت دی جاتی ہے کیونکہ بھارت میں سالیاں اور بہنوئی ایک ساتھ رقص کرتے ہیں،جیسے ہی دلہا شادی کی تقریب میں آتا ہے تو سالی اس کا استقبال کرنے کے لئے گانوں پر ڈانس کرتی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سالی اور بہنوئی پنجابی گانے پر خوبصورت رقص کررہے ہیں، شادی کی تقریب میں دیگر مہمان بھی موجود ہیں جو کہ ان دنوں کے ڈانس پر تالیاں بجا رہے ہیں،بہنوئی پہلے گانے پر جھوم رہا ہے اور پھر ہاتھ میں پکڑے نوٹ سالی پر نچھاور کرتا ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو کو 'آمر' نام سے بنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا جس کے کیپشن میں لکھاکہ"اگر آپ نے ابھی تک اس گانے پر اپنے بہنوئی کے ساتھ رقص نہیں کیا ہے پھر تم نے کیا کیا"؟
ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے،صارفین نے اس پر ملے جلے خیالات کا اظہار کیا جارہا ہےجبکہ سالی اور بہنوئی کے اس ڈانس کو دیکھنے کے بعد کمنٹس سیکشن میں مزید دلچسپ تبصرے کئے گئے۔