ویب ڈیسک: میاں بیوی کے جھگڑے ہونا عام سی بات ہے لیکن کسی دوسری لڑکی کے سبب سرعام بیوی کی جانب سے شوہر کی پٹائی انتہائی غیر معمولی ہے۔
حال ہی میں ایک ایسے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے شہر بھوپال سے تعلق رکھنے والی خاتون نے اپنے شوہر اور اس کی گرل فرینڈ پر چپلیں برسادیں۔خاتون کو جِم میں اپنے شوہر کی کسی لڑکی کے ساتھ ہونے کی اطلاع ملی تو انہوں نے فوراً اپنی بہن کے ساتھ جم میں دھاوا بول دیا۔
مذکورہ شخص کی اہلیہ نے شوہر کو خوب سنائیں اور لڑکی کو شوہر کی گرل فرینڈ کہا جس پر شوہر نے اہلیہ کے سارے الزامات مسترد کردیے اور اسے برا بھلا کہا لیکن دیکھتے ہی دیکھتے الفاظ کی جنگ ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگئی۔30 سالہ خاتون نے اپنی چپل اتار کر اپنے شوہر اور لڑکی کو چپلوں سے مارنا پیٹنا شروع کردیا۔
Bhopal (Madhya Pradesh): Wife caught her husband with his girlfriend in the gym. The video of their fight surfaced on social media. Though a case of Dowry Act and triple talaq is going on in court between them. pic.twitter.com/1PjEw54wwg
— Free Press Journal (@fpjindia) October 17, 2021