ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یو اے ای جانیوالوں کیلئے بری خبر، فضائی کمپنیوں نے کرائے بڑھا دیئے

UAE flights fares
کیپشن: UAE flights fares
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد) متحدہ عرب امارات میں ٹی 20 ورلڈکپ، دبئی ایکسپو اور سعودیہ جانے کے لیے قرنطینہ کرنیوالے مسافروں کی تعداد میں اضافہ، کرایوں میں بھی 40 سے 60 ہزار روپے تک اضافہ ہوگیا۔

  ذرائع کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر یو اے ای جانے والوں کا تانتا بندھ گیا, پروازوں کے مقابلے میں مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے، ٹریول ایجنٹس کے مطابق لاہور سے دبئی ایمریٹس ایئر کا کرایہ 1لاکھ 47 ہزار، ابوظہبی اتحاد ایئر کا کرایہ ایک لاکھ 66 ہزار، شارجہ ایئربلیو کا کرایہ 85 ہزار روپے سے بھی تجاوز کرگیا ہے جبکہ لاہور سے دبئی پی آئی اے کا کرایہ 1 لاکھ بیس ہزار، سیرین ایئر کا کرایہ ایک لاکھ دس ہزار روپے تک ہوگیا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافروں کا لوڈ بڑھنے سے ایئرلائنز کی جانب سے ڈومیسٹک پروازوں کو منسوخ کرکے بین الاقوامی پروازیں بھی چلائی گئیں، ڈومیسٹک پروازیں منسوخ ہونے سے اندرون ملک پروازوں کے کرائے بھی بڑھ گئے، سی اے اے نے نوٹس لیتے ہوئے تمام ایئرلائنز کو ڈومیسٹک پروازوں کی منسوخی سے روک دیا۔

Sughra Afzal

Content Writer