آریان خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ ہوگیا

20 Oct, 2021 | 02:42 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:  بھارتی اداکار شاہ رخ خان کے بیٹےآریان خان کی درخواست ضمانت ایک بار پھر مسترد کردی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کروز شپ ڈرگ کیس میں ملزمان آریان خان ، ارباز مرچنٹ اور منمون دھمیچا کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی گئی ہیں۔آریان خان کی ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر انہیں مزید جیل میں رہنا ہوگا۔بھارتی میڈیا کے مطابق آریان خان کے وکیل نے اب ضمانت کیلئے ممبئی ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کو 2 اکتوبر کی رات ممبئی کے ساحل پر کروز شپ پارٹی سے منشیات رکھنے اور استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔



مزیدخبریں