(عمران یونس) کورونا میٹرک پروموشن پالیسی طلبا کے گلے پڑ گئی، میٹرک میں پاس ہونے والے 80 فیصد طلبا سرکاری کالجز میں داخلہ نہیں لے سکیں گے۔
پروموشن پالیسی کے تحت پاس ہونے والے 2 لاکھ 88 ہزار6 سو 17 طالبعلموں میں سے صرف 67 ہزار ہی سرکاری کالجز میں جا سکیں گے، کورونا پروموشن پالیسی کے تحت پاس ہونے والے طلبا کے لیے کالجز میں داخلہ لینا مشکل ہو گیا، لاہور ڈویژن کے ایک سو دس سے زائد کالجز میں اس وقت منظور شدہ سیٹوں کی تعداد 67 ہزار ہے، جبکہ امتحانات میں 3 لاکھ کے قریب طالبعلم پاس قرار دیئے گئے ہیں، ڈویژن میں سب سے زیادہ سیٹیں لاہور ڈسٹرکٹ میں ہیں، جن کی تعداد تیس ہزار سے زائد ہے،800سے کم نمبر لینے والے طالبعلموں کے لیے سرکاری کالجز میں داخلہ لینا مشکل ہوگا، گزٹ کے مطابق 60 ہزار سٹوڈنٹس نے اے پلس گریڈ حاصل کیا ہے، 880 نمبر لینے پر اے پلس گریڈ بنتا ہے۔
کورونا پرموشن پالیسی کے باعث طلبا نے غیر معمولی نمبر لیے ہیں، دو لاکھ بیس ہزار سے زائد بچے نجی کالجز یا ٹیکنیکل ایجوکیشن کا رخ کریں گے۔