بیگم کلثوم نواز کے خلاف نا اہلی کی درخواست خارج

20 Oct, 2021 | 01:50 PM

Ibrar Ahmad

ویب ڈیسک : سپریم کورٹ نے نوازشریف کی اہلیہ  مرحومہ بیگم کلثوم نواز  کے خلاف نا اہلی کی درخواست خارج کردی۔

 تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں نواز شریف کی اہلیہ مرحومہ بیگم کلثوم نواز کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے نا اہلی کی درخواست مقررہ معیاد کے بعد دائر کرنے پر خارج کی۔بیگم کلثوم نواز کی نا اہلی کیلئے بسمہ نورین نے دائر کی تھی۔ دوران سماعت جسٹس عمر عطا بندیال نے درخواست گزار  کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ آپ کی درخواست 283 دن زائد المعیاد ہے۔ درخواست گزار بسمہ نورین نے عدالت کو بتایا کہ یہ میرا ذاتی نہیں مفاد عامہ کا کیس ہے۔ ،جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ عدالت زائد معیاد نقطہ پر تفریق نہیں کر سکتی۔ کیس کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کی۔

مزیدخبریں