ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا نے بلآخر پاکستان میں اپنا سفیر نامزد کردیا

Joe Biden US president
کیپشن: Joe Biden
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکا نے طویل عرصے بعد پاکستان میں بلآخر اپنا سفیر نامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

صدر جوبائیڈن نے ڈونلڈ بلوم کو اسلام آبادمیں سفیر نامزد کردیا ہے۔ ڈونلڈ بلوم 2019 سے تیونس میں امریکا کے سفیر ہیں، انہیں طویل عرصے تک اس خطے میں سفارتکاری کرنے کا تجربہ ہے۔ ڈونلڈ بلوم اس سے پہلے کابل کے سفارتخانے میں بحیثیت قونصلر برائے سیاسی امور خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ لیبیا کے لیے بھی ناظم الامور رہ چکے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق امریکی سفیر مقبوضہ بیت المقدس کے اسرائیلی قونصل خانے میں بھی قونصل جنرل رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ بغداد میں ملٹی نیشنل فورس انگیجمنٹ سیل کے سیاسی قونصلر تھے۔ ڈونلڈ بلوم نے مشی گن کی یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی اور وہ روانی سے عربی بول سکتے ہیں، ان کی پاکستان تعیناتی کے لیے امریکی سینیٹ سے توثیق کا مرحلہ ابھی باقی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں طویل عرصے سے امریکا کا کوئی سفیر نہیں ہے۔ اس وقت انجیلا ایگلر بحیثیت ناظم الامور خدمات انجام دے رہی ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer