مقبول ترین ناول رائٹر خاتون کی بجائے تین مرد نکلے

20 Oct, 2021 | 12:14 PM

  ویب ڈیسک : ہسپانوی ادب کی تین تصانیف کی مصنّفہ کوئی عورت نہیں بلکہ تین ادیبوں کا استعمال کردہ ادبی نام تھا ۔ اس کا انکشاف تب ہوا جب 10 لاکھ یورو کا انعام وصول کرنے تین مرد سٹیج پر پہنچے۔
 رپورٹ کے مطابق اسپین کی مقبول ترین ناول رائٹر کارمن مولا عورت نہیں اصل میں  تین مرد  ہیں۔ آگسٹین مارٹینیز، ہورہے ڈیاز، اور اینٹونیو مرسیرو شناخت اس وقت ظاہر ہوئی جب تقریب کے دوران نام تو کارمن کا پکارا گیا لیکن اسٹیج پر پہنچے تین مرد حضرات ۔۔انہوں نے 2021 کا پلیینٹا ایوارڈ جیت کر دس لاکھ یوروز (20 کروڑ پاکستانی روپے) کا چیک وصول کیا۔

کارمن مولا کے ادبی نام سے "لانویا گیٹانا"، "لا ریڈ پُرپُرا" اور "لا نینا این آلفاگوآرا" نامی تین تصانیف سے فروخت کے ریکارڈ توڑ ڈالے لیکن کارمن مولا کی شخصیت کو ہمیشہ صیغہ راز میں رکھا گیا۔ب تک مولا کی تینوں کتابوں کی دو لاکھ سے زائد کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں۔ ان کتابوں کا 11 زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے اور وائیکوم سی بی ایس انٹرنیشنل اسٹوڈیوز کی جانب سے ایک ٹی وی سیریز بھی ان پر بننے جا رہی ہے۔

ناول شائع کرنیوالے پبلشر پینگوئن رینڈم ہاؤس کاکہنا تھا کہ  کارمن مولا ایک خاتون مصنفہ  ہیں جو میڈرڈ میں پیدا ہوئیں۔ مولا کے بارے میں  بتایا گیا کہ وہ 40 سالہ ہیں اور تین بچوں کی ماں ہیں، جو بطور ہائی اسکول ٹیچر کام کرتی ہیں اور فارغ اوقات میں ناول لکھتی ہیں۔

ان تین مردوں نے  کارمن مولا کے نام سےجن کے ناول ’دا بیسٹ‘ نے  ایوارڈ جیتا، یہ   1834 کی ہیضے کی وبا کے تناظر میں لکھا گیا تاریخی تھرلر ہے۔ان کا نیا ناول ’دا بیسٹ‘ مولا کے نام سے اگلے ماہ شائع کیا جائے گا۔ لیکن  حقیقت سامنے آنے پر ان مردوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہےاور حقوق نسواں کے اداروں نےان کے خلاف تحریک چلانے اور مقدمہ دائر کرنے کا اعلان بھی کیا ہے حتی کہ  میڈرڈ  میں حقوق نسواں کے حامی ایک  پریس نے کارمن مولا کی تصانیف  کی فروخت بند کردی ہےجبکہ  تینوں مرد ادیبوں  کا کہنا  ہے کہ  ہم کبھی بھی تین مردوں کی حیثیت سے ایک عورت کے پیچھے نہیں چھُپے، ہم جس کے پیچھے چھُپے وہ محض ایک نام تھا۔

مزیدخبریں