بغاوت کا شبہ، ترکی میں دوبارہ گرفتاریاں شروع

20 Oct, 2021 | 12:00 PM

Ibrar Ahmad

 ویب ڈیسک : ترک استغاثہ نے حکومت مخالف جلاوطن مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کے ساتھ روابط کے شبے میں مزید ایک سو اٹھاون مشتبہ افراد کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا ہے۔
ترک استغاثہ نے حکومت مخالف جلاوطن مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کے ساتھ روابط کے شبے میں مزید ایک سو اٹھاون مشتبہ افراد کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا ہے۔ ان افراد میں تینتیس حاضر سروس فوجی بھی شامل ہیں۔ انقرہ کا کہنا ہے کہ سن دو ہزار سولہ کی ناکام فوجی بغاوت کے پیچھے دراصل امریکا میں مقیم گولن کا ہی ہاتھ تھا۔ تاہم گولن ان الزامات سے انکار کرتے ہیں۔ اس ناکام فوجی بغاوت کے بعد ایردوآن کی حکومت نے کم از کم اسی ہزار افراد کو گرفتار کیا جبکہ ڈیڑھ لاکھ کے قریب سول سرونٹس اور فوجی افسران کو ان کے عہدوں سے معطل یا برطرف کر دیا گیا تھا۔

مزیدخبریں