ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روبوٹ کتے جدید اسلحہ بھی چلانے لگے

robot dog armed with a sniper
کیپشن: robot dog armed with a sniper
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : امریکہ میں روبوٹ کتے اب جدید اسلحہ بھی چلانے لگے، ان کتوں کی مدد سے مقررہ ہدف پر باآسانی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

امریکہ میں روبوٹ ڈاگ کو سنائپر رائفل سے لیس کر دیا گیا ہے جس کا مقصد پولیس اور مسلح افواج کی کسی بھی کارروائی کے دوران ان کی معاونت کرنا ہے۔ فلاڈیلفیا کی ایک کمپنی نے چار ٹانگوں والے روبوٹ کی کمر پر 6 اعشاریہ 5 ملی میٹر کی گن فٹ کر دی ہے، اس روبوٹک ڈاگ کو امریکہ کے ایک تجارتی شو میں متعارف کرایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ڈاگ روبوٹ گن کے ذریعے خود کار طریقے سے کسی انسان کی مدد کے بغیر ہدف کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے اور 3 سے 4 کلومیٹر دور بیٹھ کر روبوٹ میں موجود گن سے فائرنگ کی جا سکتی ہے۔ کمپنی نے واضح کیا ہے کہ یہ ڈاگ روبوٹ دن اور رات دونوں وقتوں میں ایک جیسا کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔