(علی اکبر) وزیر پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ انسداد کورونا ایس او پیز کو نظرانداز کرنے سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ کچھ عرصہ قبل کورونا مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی ہوئی تاہم اکتوبر کے پہلے 20روز میں کورونا کیسوں کی تعداد اور مریضوں کی اموات بڑھی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ انسداد کورونا ایس او پیز کو نظرانداز کرنے سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔کچھ عرصہ قبل کورونا مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی ہوئی تاہم اکتوبر کے پہلے 20روز میں کورونا کیسوں کی تعداد اور مریضوں کی اموات بڑھی ہیں۔
شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر من وعن عمل کریں کیونکہ کورونا کی دوسری لہرسے بچنے کیلئے شہریوں کاپہلے کی طرح تعاون ضروری ہے۔احتیاطی تدابیر پر تسلسل کے ساتھ عمل کرنا شہریوں کے مفاد میں ہے اور شہریوں کو بھی اپنی زندگیوں کے تحفظ کیلئے سماجی فاصلے برقرار رکھنے چاہئیں۔
انہوں نے کہاکہ صوبے میں کورونا ایکٹو کیسوں کی تعداد2198ہوگئی ہے اور24گھنٹے کے دوران کورونا کے 108نئے کیس سامنے آئے اور12مریض جاں بحق ہوئے۔پنجاب میں اب تک 2310مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔ 24گھنٹے میں کورونا کی تشخیص کیلئے 8623ٹیسٹ کیے گئے اوراب تک 1474477ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جبکہ101760مریضوں میں سے 97252مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔