(سٹی 42)بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی باکسر عامر خان نے سیاست میں قدم رکھنے کے لیے آمادگی کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مدد کرنا چاہتا ہوں جس کی وجہ سے سیاست میں آنا پڑا تو ضرور آؤ ں گا۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں مقیم پاکستانی باکسر عامر خان نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ ملکِ پاکستان کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں، انھوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کے زریعے اپنے پرستاروں کو آگاہ کیا کہ ان سےیہ سوال بہت بار پوچھا جا چکا ہے کہ کیا وہ پاکستان کی سیاست کا حصہ بننا پسند کریں گے ؟ تو بحثیت کھلاڑی اور پاکستان کا سفیر میں پاکستان کی مدد کرنا چاہتا ہوں،یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہوگی اگر مجھ پا کستانی سیاست میں حصہ لینے کی پیشکش ہوتی ہے۔
عامر نے مزید کہا کہ میں پاکستان کو ایک بہترین ملک بنانا چاہتا ہوں جہاں کھانا اور کھیلنا دونوں آسان ہو ، بچے مزدوری سے دور اور تعلیم کے قریب ہوں اور بھی بہت کچھ ، کیونکہ ایک دن ہم نے دُنیا کوچھوڑ دینا ہے اسی لیے ہم سب کو اپنے حصے کا کام کرنا چاہیے ۔
میں نے پاکستان کے مختلف سیاست دانوں اور آرمی جرنیلوں کے ساتھ وقت گزارا ہے اور میرا دل پوری طرح صاف ہے ، میں ہمیشہ پاکستان کا بھلا چاہوں گا ۔
باکسر عامر نے آخر میں بتایا کہ ان کے بہت قریبی دوست عالمی چیمپئن باکسر مینی پیکئو ئیاو نے بھی سیاست میں قدم رکھ دیئے ہیں اور اب وہ بھی اس کے بارے میں شوچ رہے ہیں ۔