انتظامیہ کی کمزوری ،اہم منصوبہ تاخیر کا شکار

20 Oct, 2020 | 05:16 PM

Azhar Thiraj

(در نایاب )اہم ترجیحی منصوبہ تاخیر کا شکار ، فردوس مارکیٹ انڈر پاس ناقص حکمت عملی اور افسر شاہی کی نذر ہوگیاہے، ڈیڈ لائن گزر جانے کے بعد مزید پندرہ روز گزر گئے تاحال منصوبے کا فنشنگ ورک مکمل نہ ہوا،ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے تکمیل کے لئے اکتیس اکتوبر کی نئی ڈیڈ لائن دے دی ۔ 

تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کی کمزوری کے سبب  فردوس مارکیٹ انڈر پاس  پراجیکٹ  تاخیر کی زینت ہوگیا  جسکی سروس لینوں پر تاحال کام شروع نہیں کیا جاسکا ہے۔سروس لینوں میں حائل تنصیبات کی شفٹنگ بھی سست روی کا شکار ہے ۔انڈر پاس کی خوبصورتی کا کام بھی تاحال مکمل نہ کیا جاسکا۔ سروس لینوں کی تکمیل نہ ہونے سے رہائشی مشکلات کا شکار ہیں اورشہریوں کو  روزانہ ایک بُڑی ٹریفک  کا  سامنا ہے جبکہ انڈر پاس کی بیرل کی کارپٹنگ کا کام بھی  ابھی تک ادھورا ہے ۔
ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے انڈر پاس کا دورہ کیا ان کے ہمراہ ایل ڈی اے افسران بھی تھے  جبکہ  ڈی جی نے منصوبے کے تاخیر کا شکار ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ انڈر پاس کی تاخیر پر معذرت خواہ ہیں انڈر پاس کو اکتیس اکتوبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔
یاد رہےکچھ روز قبل ایل ڈی اے حکام نے مزید پندرہ روز مانگے تھے لیکن کام مکمل نہ ہوسکا ۔ فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبے کے لئے اب نئی تاریخ دے دی  گئی ہے، اگر منصوبہ نئی ڈیڈ لائن پر بھی مکمل نہ ہوا تو شہریوں کو مزید زحمت کا سامنا کرنا پڑےگا ۔

مزیدخبریں