(جنید ریاض) لاہورشہر کا موسم خشک رہے گا، ٹھنڈی ہواچلنے سے درجہ حرارت میں مزید کمی ہو گی،موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی شہر میں سموگ پھیلنےکے خدشات بھی بڑھ گئے۔ رواں برس سموگ اور دھند کی کیا کیفیت ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے خطرے کی بات بتا دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہورمیں ایئرکوالٹی انڈیکس210 ریکارڈ کیا گیا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہےگا جبکہ صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،ہوا نمی کا تناسب 53 فیصد ریکارڈ کیا گیا،شام میں نمی کا تناسب 33 فیصد تک رہے گا، بدھ کےروز بھی شہر کا موسم خشک رہےگا۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات خالد ملک کا کہناتھا کہ رواں برس موسم سرما کے آغاز میں زیادہ بارشیں نہیں ہوں جس کی وجہ سےسموگ اور دھند کی لہر بڑھنے کا امکان ہے،موسم کے متعلق ڈائریکٹر نے 24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاک زمبابوے سیریز میں مطلع صاف ہوگا، کرکٹ کے لیے موسم موضوع ہوگا،25 اکتوبر کو بادل ہوں گے تاہم بارش کی توقع نہیں۔
درجہ حرارت اب کم ہونا شروع ہوگا،آنے والے دنوں میں گرد آلود موسم رہے گا،سردیاں تاخیر سے شروع ہوں گی،رواں برس خشک موسم اور سموگ کے باعث موسمی بیماریاں بھی بڑھ جائیں گی، پنجاب کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہیےگا۔جنوبی علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم گرم رہے گا۔