شہزاد خان :حفیظ سنٹرعمارت کی کلیئرنس رپورٹ کب آئے؟؟کب بحالی کا کام شروع ہوگا؟؟ تاجر برادری شدت سے منتظر،،، آتشزدگی سےمتاثرہ پلازے حفیظ سنٹر میں تاحال ویرانیوں کے ڈیرے،متاثرہ فلورزکےتاجروں نےآس پاس پلازوں میں زائد کرائےپردکانیں لینا شروع کردیں۔
حفیظ سنٹر کی متاثرہ تاجر برادری اس بات کی منتظر ہےکہ کب عمارت کی فٹنس کلیئرنس رپورٹ ملےاور کب کاروبار شروع کرسکیں،اس حوالے سےحفیظ سنٹر کےتاجر قائدین نے بتایا کہ دس دن بعد عمارت کی فٹنس کلیئرنس رپورٹ ملنے اور بحالی کا کام شروع ہونے کی توقع ہے۔
حفیظ سنٹرکے متاثرہ تاجروں نے آس پاس پلازوں میں درجنوں دکانیں کرائے پر لے لیں،خالی رہنے والے پلازوں میں اب ڈھونڈنے سے بھی دکانیں نہیں مل رہیں،پلازوں کےمالکان بھی موقع کو غنیمت جان کر30 ہزار کرائےوالی دکان کے60 ،60 ہزار روپےمانگ رہے ہیں۔
تیسرے دن فرانزک ٹیمیں بھی حفیظ سنٹر پہنچیں اورشواہد اکھٹے کیے،ٹیموں نے سی سی ٹی ویڈیو قبضے میں لے لیں، آتشزدگی سےمتاثرہ حفیظ سنٹرکےباہر ضلعی انتظامیہ کیجانب سےسہولیاتی کیمپ بھی لگادیا گیا ہے جہاں اسسٹنٹ کمشنر ذیشان رانجھا پہنچےاور معاملات کا جائزہ لیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لگنے والی آگ نے 400 سو سے زائد دکانوں، اربوں روپے اور دیگر قیمتی سامان کو خاکستربنادیا گیاتھا، آگ دوسری منزل پر ایک موبائل، کمپوٹر اور لیپ ٹاپ کی دکان تھی جہاں ریپیرنگ اور خریدو فروخت کا کام کیا جاتا تھا اس دکان کے اندر شاٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی،جس نے دیکھتے ہی اردگرد کی دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔تاجروں نےاذانیں دینا شروع کردیں تھیں۔24 گھنٹے گزرنے کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔ حفیظ سنٹر میں آگ لگنے کے معاملہ پر کمشنر لاہور ڈویژن نے واقعے کی انکوائری کے لیے 14 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی۔