ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا ایس او پیر پر عملدرآمد،سکولوں میں طریقہ کار تبدیل

 کورونا ایس او پیر پر عملدرآمد،سکولوں میں طریقہ کار تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نےسکولوں میں کورونا ایس او پیز کی مانیٹرنگ تیزکردی،زیادہ تعداد والے سکولوں میں روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ  کی جائےگی۔لاہورمیں کورونا کے 48 نئے کیس سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہورکےسکولوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا معاملہ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہورنےمانیٹرنگ میں تیزی لانے کا فیصلہ کرلیا ہے،ایجوکیشن اتھارٹی کی منتخب کردہ ٹیم دوبارہ کریسنٹ ماڈل سکول کا معائنہ بھی کرے گی،ایجوکیشن اتھارٹی لاہور  کے مطابق زیادہ تعداد والے سکولوں میں کورونا کےحوالے سے انتظامات کا مکمل جائزہ لیا جائے گا۔

نجی اور سرکاری سکولوں میں بچوں کی تعداد کے مطابق تھرمل گنز کی تعداد بڑھائی جائےگی،تاکہ طلباء کے ٹمپریچر کا روزانہ کی بنیاد پر ریکارڈ کیاجاسکے،سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خان کا کہنا ہے کہ تمام سکولوں میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائےگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے،کچھ عرصہ قبل کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی ہوئی،اکتوبر کے پہلے 20 روزمیں کورونا کیسوں کی تعداد بڑھی،شہری احتیاطی تدابیر پر من وعن عمل کریں،شہریوں کا پہلے کی طرح تعاون ضروری ہے۔

عثمان بزدار کا کہناتھا کہ  کورونا ایکٹو کیسوں کی تعداد 2198 ہو گئی ہے،108 نئےکیس سامنے آئے، 12 مریض جاں بحق ہوئے،اب تک 2310 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں، کورونا کی تشخیص کے لئے 8623 ٹیسٹ کیے گئے،اب تک 1474477 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

ترجمان محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ  کے مطابق لاہورمیں کورونا کے 48 نئے کیس سامنے آگئے، کورونا سے مزید 4 اموات ہونے پر تعداد 896 ہو گئی،شہر کے ہسپتالوں میں کورونا کے 53 مریض زیر علاج ہیں،پنجاب میں کورونا کے 108 کے نئے کیس رپورٹ ہوئے اور تعداد 101760 ہو گئی،پنجاب میں کورونا سے مزید 12 اموات ہوئیں، تعداد2310 ہو چکی ہے،ترجمان کا کہناتھا کہ ابتک 1474477 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 97252 ہو چکی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer