فیاض الحسن چوہان کا بلاول بھٹو کو مشورہ

20 Oct, 2020 | 01:02 PM

Azhar Thiraj

قذافی بٹ :وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نےکہا ہے کہ بلاول زرداری کو وزیراعلیٰ پنجاب پرتنقید سے پہلے سندھ کی طرف نظردوڑانی چاہیئے۔

 
وزیراطلاعات پنجاب  فیاض الحسن چوہان نے پی ڈی ایم کی تحریک پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نااہلوں کے پلیٹ فارم پی ڈی ایم سےشاید بلاول کو وزیر اعلیٰ سندھ کی نااہلی اور بیڈ گورننس نظر نہیں آئی،گندم خریداری،ٹیکس کولیکشن اور کوویڈ-19 کے خلاف جنگ میں ناکامی نےسندھ حکومت کی نااہلی پر مہرثبت کردی ہے۔

انہوں نےکہا کہ رہی سہی کسر مزار قائد پر کیپٹن (ر)محمد صفدر کی ہلڑ بازی کےخلاف درج ایف آئی آر میں مراد علی شاہ کےاعتراف نے پوری کر دی، فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلٰی سندھ مراد علی شاہ نےتسلیم کر لیا کہ انکا سندھ انتظامیہ اور آئی جی سندھ پر کوئی کنٹرول نہیں۔

وزیراطلاعات نےکہا کہ سوا دو سال کی تاریخ وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار کی عوام دوست پالیسیوں سے بھری پڑی ہے،، کوویڈ-19 کے خلاف جنگ میں کامیابی، ٹڈی دل کےخاتمے اور گندم کی ریکارڈ پروکیورمنٹ سردار عثمان بزدار کےنمایاں کارنامے ہیں۔

مزیدخبریں