ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹھیکیداروں کو واجبات کی عدم ادائیگی پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ طلب

ٹھیکیداروں کو واجبات کی عدم ادائیگی پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک محمد اشرف :حکومت کی جانب سےٹھیکیداروں کو واجبات کی عدم ادائیگی کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کےخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت،عدالت نےسیکرٹری طارق خورشید کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
 
جسٹس شاہد کریم نے گوجرانوالہ کےٹھیکیدار عبدالخان کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاکہ اس نے واسا گوجرانوالہ کو آلات سپلائی کیے مگر اسے واجبات ادا نہیں کیے گئے،واجبات کی عدم ادائیگی پر سیکرٹری بلدیات سمیت دیگر کو درخواستیں دیں،دادرسی نہ ہونے پرہائی کورٹ سے رجوع کیا،عدالت نے اسکی درخواست نمٹاتے ہوئےسیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کو فیصلےکا حکم دیا۔

عدالت کے 23ستمبر 2019 کےحکم کی تعمیل نہیں کی جا رہی،درخواستگزار نےاستدعا کی کہ حکم عدولی پرسیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے،عدالت نےسیکرٹری بلدیات کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

دوسری جانب ہائیکورٹ میں نابالغ بچوں کیخلاف زیر التواءکیسز کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے،رواں برس پرنسپل سیٹ پر صرف ایک   کیس پر فیصلہ کیا گیا،ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ اورعلاقائی بنچوں پر نابالغ بچوں سےمتعلق 132 کیسز زیر التواءہیں۔


ہائیکورٹ کی جانب سے تیار کی گئی رپورٹ کے مطابق عدالت عالیہ راولپنڈی بنچ میں ایک جبکہ پرنسپل نشست پر رواں برس 11 نئےجوونائل کیسزدائر کیے گئے، ہائیکورٹ ملتان بنچ پرنابالغ بچوں سےمتعلق 2 اور بہاولپور بنچ پر5 کیسز دائر ہوئے، لاہور ہائیکورٹ میں رواں برس کےآغاز میں 114 جوونائل کیسز زیر التواءتھے،رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ پرنسپل نشست میں رواں برس کےآغاز پر 77 جوونائل کیسز زیرالتواءتھے،رواں برس کے آغاز میں راولپنڈی بنچ میں3 ،ملتان بنچ میں 16 اوربہاولپور بنچ میں 18 جوونائل کیسز زیر التواءتھے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer