ن لیگی رہنما احسن اقبال ایک بار پھر نیب ریفرنس سے بچ گئے

20 Oct, 2020 | 10:37 AM

Azhar Thiraj

سٹی 42 : نارووال سپورٹس سٹی کیس میں احسن اقبال کےخلاف نیب ریفرنس آج بھی دائرنہ ہوسکا ،نیب نے ریفرنس دائرکرنے کیلئے ایک بارپھرمہلت مانگ لی۔

 
میڈیا رپورٹ کے مطابق  نارووال سپورٹس سٹی کیس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی،لیگی رہنما احسن اقبال کےخلاف نیب ریفرنس آج بھی دائرنہ ہوسکا ،نیب نے ریفرنس دائرکرنے کیلئے ایک بارپھرمہلت مانگ لی،نیب کے تفتیشی افسرنے پیشرفت رپورٹ احتساب عدالت جمع کرادی،عدالت نے نارووال سپورٹس سٹی کیس کی سماعت 19نومبرتک ملتوی کردی۔

 دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ نواز شریف کا بیانیہ اداروں کو مضبوط کرنے کا ہے،ن لیگ کا پاک فوج کے خلاف کسی قسم کا کوئی بیانیہ نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنا گوارہ نہیں کرتے ہیں،حکومت میں لوگوں کو اپنے ساتھ لے کر چلنے کی صلاحیت ہی نہیں ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے جو محاذ آرائی پیدا کی ہے وہ دن بدن پاکستان کی سیاست کو تباہ کررہی ہے، یہ ملک ہم سب کا ہے، کوئی نہیں چاہتا کہ ملک غیرمستحکم ہو۔

مزیدخبریں