(سٹی42) مزار قائد کے تقدس کی پامالی کے مقدمہ میں گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہا ہونےو الے کیپٹن(ر) صفدر نے کہا کہ مزارقائدپرکھڑےہوکروعدہ کیاووٹ کوعزت دلائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد ، مریم نواز کے شوہر کیپٹن(ر) صفدر کو گرشتہ روز مزار قائد کی تقدس کی پامالی،قبر کی بے حرمتی، مزار کے احاطے میں سیاسی نعرے، جان سے مارنے کی دھمکیاں اور سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ کے مقدمہ میں حراست میں لیا گیا تھا،مقدمے میں مریم نواز، کیپٹن صفدر سمیت 200 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جانب سے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
بعد ازاں سٹی عدالت نے کیپٹن(ر) صفدرکی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلے جمع کروانے کا حکم دیا، سندھ حکومت کے پراسیکیوٹر کی جانب سے ضمانت کی مخالفت کی گئی،اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کی جانب سے بھی ضمانت کی مخالفت کی گئی،وکلاء کا کہناتھا کہ ملزم کے خلاف سنگین الزامات ہیں ضمانت نہیں دی جاۓ،عدالت نے از خود دفعہ 506-B سے زیر دفعہ B ختم کردی، تمام دفعات قابل ضمانت ہونے پر ضمانت منطور ہوئی۔
مریم نواز نےاور کیپٹن (ر) صفدر ایک ساتھ ہی کراچی سے لاہور پہنچے،ایک بیان میں کیپٹن (ر) صفدر کا کہناتھا کہ الیکشن چوری ہوجائے تو ریاست کمزورہوجاتی ہے۔ہم ریاست کوکمزورنہیں ہونےدیں گے۔مزارقائدپرکھڑےہوکروعدہ کیاووٹ کوعزت دلائیں گے،جھوٹےمقدمات ہماراراستہ نہیں روک سکتے،ن لیگ کاپیغام جمہوریت اورآئین کوبچاناہے۔
دوسری جانب مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کا معاملہ پرکیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور رانا ثنا اللہ کی درخواست پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سماعت ہوئی، مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کے وکیل فرہاد علی شاہ نے اپنے دلائل پیش کر دیے۔ کیپٹن صفدر اور رانا ثناء اللہ کے کیس کے حوالے سے ارگومنٹس جاری ہیں۔
عدالت کا کہناتھا کہ وکیل فرہاد علی شاہ جس وقت بلوا ہوا نہ رانا ثناء اللہ موجود تھے نہ کیپٹن صفدر شامل تھے۔وکیل نے کہا کہ اگر عدالت فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانا چاہتی ہے تو ہم تیار ہیں۔ ابھی تک کیس کی بحث چل رہی ہے۔ کیپٹن صفدر اور رانا ثناء اللہ دونوں تفتیش میں تعاون کر رہے ہیں۔انسداد دہشتگری عدالت کے ارشد بھٹہ نے وکلا کو بحث کیلئے طلب کیا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی سے روانگی کے وقت مریم نواز نے کراچی کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا۔ مریم نواز نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ 'لاہور روانہ ہوچکی ہوں،کراچی کاشکریہ'اہل کراچی آپ نے میرا دل جیت لیا۔کراچی ایئرپورٹ سےروانگی کے موقع پرمسلم لیگ ن سندھ کےرہنماؤں نے مریم نواز کو اجرک کا تحفہ دیا اور الوداع کیا۔