اندھیرے میں ڈوبی اہم شاہراہوں کو روشن کرنے کا فیصلہ

20 Oct, 2019 | 08:29 PM

Arslan Sheikh

( راؤ دلشاد ) چیف آفیسر سید علی عباس بخاری کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد، شہر کی 27 ماڈل شاہراہوں جبکہ مجموعی طور پر 214 سڑکوں کی اسٹریٹ لائٹس کو آپریشنل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔     

کمشنر لاہور وایڈمنسٹریٹر آصف بلال لودھی کی ہدایت پر ہنگامی اجلاس کا انعقاد ہوا، ایم او انفراسٹرکچر انور جاوید نے ابتدائی طور پر 27 ماڈل شاہراہوں کی لائٹس کو سو فیصد روشن کرنے کی حکمت عملی پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر چیف آفیسر ایم سی ایل سید علی عباس بخاری نے کہا کہ پہلی ترجیح 27 ماڈل شاہراہوں کو روشن کرنے کا ٹاسک مکمل کرنا ہے، کسی بھی سڑک پر لائٹس نان آپریشنل نظر آئیں تو متعلقہ زونل آفیسر انفراسٹرکچر ذمہ دار ہوگا۔

اجلاس میں زونل آفیسر انفراسٹرکچر داتا گنج بخش زون شیخ محمد طاہر، ایس ڈی او اسٹریٹ لائٹ محمد زاہد، اے ایم او آئی عامر بٹ، زونل آفیسر انفراسٹرکچر قیوم خان نیازی اور زونل آفیسر انفراسٹرکچر گلبرگ زون ندیم باجوہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔

مزیدخبریں