"ن لیگ مولانا کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہوگی"

20 Oct, 2019 | 08:20 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( فخر امام ) مریم اورنگزیب نے شہر کے نجی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ مولانا کیساتھ شانہ بشانہ اسلام آباد میں کھڑی ہوگی، مریم نواز جوڈیشل کسٹڈی میں ہیں ان کی صحت کے بارے میں فیملی اور معالج کو کچھ نہیں بتایا جارہا۔  

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا کہ کس سوال کے جواب میں لوگوں کو جیل میں ڈالا جارہا ہے، کرپشن کی خبریں آرہی ہیں۔ شہریار آفریدی نے کل میڈیا پر الزامات لگائے اور جھوٹی پریس کانفرنس کی۔ ابھی تک پراسیکیوشن ایک ثبوت بھی پیش نہ کرسکی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیف سٹی نے تمام قلعی کھول دی ہے، اصل میں گواہان ان لوگوں سے ڈرتے ہیں اب مذاکرات نہیں ہوں گے۔ اس نالائق حکومت سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، آج وکلاء، ڈاکٹرز اور سٹوڈنٹس احتجاج کررہے ہیں۔

مزیدخبریں