سپین کے سفیر لاہور کی خوبصورتی کے دلدادہ نکلے

20 Oct, 2019 | 06:39 PM

Arslan Sheikh

( سعود بٹ ) سپین کے سفیر مینول دورین لاہور کی خوبصورتی کے دلدادہ نکلے، پاکستانیوں کو ہسپانوی زبان سیکھنے کی دعوت دے ڈالی۔

ہسپانوی سفیر نے دورہ لاہور کے دوران بادشاہی مسجد کا دورہ کیا۔ خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد نے ہسپانوی سفیر کو بادشاہی مسجد کی تاریخ بارے آگاہ کیا اور بادشاہی کی تاریخ پر لکھی کتاب پیش کی۔ سفیر نے میاں یوسف صلاح الدین کی حویلی کا دورہ بھی کیا۔ سٹی فورٹی ٹو سے خصوصی گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ لاہور کی بادشاہی مسجد اور میاں سلی حویلی قابل تعریف اور قابل دید ہے، لاہور کی خوبصورتی دیکھنے کیلئے جلد تفریحی دورہ کرونگا۔

سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سپین کے درمیان دو طرفہ امور پر کام کر رہے ہیں، آئندہ سال دونوں ممالک کے درمیان صوفی فیوژن میوزک پر کام کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کو سپیشن زبان سیکھنی چاہیئے کیونکہ اس کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔

ہسپانوی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں بڑے پیمانے پر سٹورز کھولنے میں دلچسپی رکھتے ہیں جس سے کاروباری تعلقات میں بہتری آئے گی۔

مزیدخبریں