گلوکار علی ظفر بھی "مس یوز آف می ٹو" کمپین میں شامل ہوگئے

20 Oct, 2019 | 02:19 PM

Sughra Afzal

(زین مدنی) گلوکار علی ظفر بھی " مس یوز آف می ٹو" کمپین میں شامل ہوگئے، ہراسمنٹ کے الزام پر ایم اے او کالج لاہور کے لیکچرار کی خودکشی پر علی ظفر نے ٹویٹ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لالی وڈ انڈسٹری کے نامور گلوکار و اداکار علی ظفر نے ایم اے او کالج کے پروفیسر افضل کی خودکشی پر ٹویٹ کیا ہے کہ مسٹر افضل نے ہراسمنٹ کا جھوٹا الزام لگنے پر خودکشی کی۔

 علی ظفر نے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ مرحوم افضل نے خودکشی سے پہلے تحریر میں کہا کہ اس کی عزت خراب ہوئی، اہلیہ بھی چھوڑ کر چلی گئی۔

انہوں نے کہا کہ لیکچرار افضل کیلئے کتنے لوگ آواز اٹھائیں گے کتنے لوگ می ٹو کے غلط استعمال کے خلاف بولیں گے؟قصور وار کون ہے؟

مزیدخبریں