قومی ہاکی ٹیم اولمپکس کوالیفائرراﺅنڈ کھیلنے کیلئے ہالینڈ روانہ

20 Oct, 2019 | 10:31 AM

Sughra Afzal

(وسیم احمد) پاکستان ہاکی ٹیم اولمپکس کوالیفائر راﺅنڈ کھیلنے کیلئے ہالینڈ روانہ ہو گئی، قومی ٹیم کوالیفائر راؤنڈ کھیلنے سے پہلے 22 اور 23 اکتوبر کو جرمنی کے خلاف 2 میچز کھیلے گی۔

 تفصیلات کے مطابق اولمپکس کوالیفائرراﺅنڈ میں شرکت کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کا دستہ لاہور ایئرپورٹ سے آج صبح 3 بج کر 20 منٹ پر ہالینڈ کے شہر ایمسٹیلون کے لیے روانہ ہوا، ہالینڈ کیخلاف میچز سے قبل پاکستان 22 اور23 اکتوبر کو جرمنی کے خلاف دو ٹیسٹ میچ کھیلے گا، اس کے بعد 26 اور 27 اکتوبر کو ہالینڈ کے خلاف اولمپک کوالیفاء میچز میں شرکت کے لئے نیدرلینڈ روانہ ہوں گے۔

ایف آئی ایچ ہاکی اولمپک کوالیفائرز کے فاتح اولمپک گیمز ٹوکیو 2020ء کے لئے کوالیفائی کریں گے، اولمپک 2020ء کوالیفائرز کیلئے 19 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کی قیادت رضوان سینئر کرینگے۔

 ٹیم میں وقار (گول کیپر)، امجد علی (گول کیپر) ، مبشر علی، رضوان علی، عماد بٹ (نائب کپتان)، ابوبکر محمود، معین شکیل، تسور عباس، اظفر یعقوب، راشد محمود، علی شان، اعجاز احمد ، عمر بھٹہ، محمد رضوان سینئر (کپتان)، رانا سہیل، رانا وحید، غضنفر علی، حماد انجم، عرفان سینئرشامل ہیں۔ منیجر ہیڈ کوچ اولمپین خواجہ جنید کوچز وسیم احمد، ظہیر احمد بابر،اجمل خان لودھی اور سمیر حسین شامل ہیں۔

 قومی ٹیم پہلا میچ 22 اکتوبر کو پاکستانی وقت کے مطابق شام:30 5 بجے، مونچینگلاڈباچ، جرمنی دوسرا میچ 23 اکتوبر  کو پاکستانی وقت کے مطابق رات9:30 بجے، مونچینگلاڈباچ، جرمنی ایف آئی ایچ ہاکی اولمپک کوالیفائرز 2019ء پاکستان بمقابلہ ہالینڈ پہلا میچ 26 اکتوبر کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے، ویگنر ہاکی اسٹیڈیم، شہرایمسٹیلون، ہالینڈ میں کھیلے گا

مزیدخبریں