سرکاری کالجز میں وبائی امراض کے متعلق آگاہی لیکچر دینے کا فیصلہ

20 Oct, 2019 | 10:16 AM

Sughra Afzal

 (ریحان گل) اب سرکاری کالجز میں صحت کے متعلق خصوصی تعلیم بھی دی جائے گی، پنجاب حکومت نے سرکاری کالجز میں 36 وبائی امراض کے متعلق آگاہی کے لئے خصوصی لیکچر دینے کا فیصلہ کرلیا۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے ڈی پی آئی کالجز کو سرکاری کالجز میں صحت سے متعلق کتاب " صحت تعلیم سے" پڑھانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، کتاب میں ڈینگی، ملیریا، سمیت 36وبائی امراض سے بچاؤ اور حفاظتی اقدامات کے متعلق معلومات کو نصاب میں شامل کیا گیا ، کتاب کو محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ اور پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے منظوری دی جا چکی ہے، کتاب کو روزانہ زیرو پیریڈ کے دوران پڑھایا جائے گا.

مزیدخبریں