گھریلو صنعت کے فروغ کیلئے ورکر کنونشن کا انعقاد

20 Oct, 2018 | 09:33 PM

Arslan Sheikh

توقیراکرم: خواتین کو ہنر مند بنانے اور گھریلو صنعت کو فعال کرنے کے لئے ہوم نیٹ پاکستان کی جانب سے ورکر کنونشن کا انعقاد کیا گیا، گھریلو صنعت سے وابستہ سینکڑوں خواتین و اعلیٰ سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق کنونشن میں خواتین کو ہنر مند بنانے، قانونی تحفظ فراہم کرنے اور گھریلو صنعت سے متعلق منصوبہ بندی جیسے امور کو زیر بحث لایا گیا، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہوم نیٹ پاکستان ام لیلیٰ کا کہنا تھا کہ گھریلو صنعت سے وابستہ خواتین کو تحفظ فراہم کرنا ان کی تنظیم کی اولین ترجیح ہے۔

تنظیم کی جانب سے گھریلو خواتین کو سلائی کڑھائی و دیگر گھریلو صنعتوں میں ہنر مند بنانا بے روزگاری کے خاتمے کی طرف پہلا قدم ہے، حکومت ہوم بیسڈ ورکرز کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کا وعدہ پورا کرے، تقریب میں رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا، عظمی کاردار اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیمی بخاری نے شرکت کی۔

سعدیہ سہیل رانا کا کہنا تھا کہ کنونشن کا انعقاد خواتین کی فلاح و بہبود کی جانب اہم قدم ہے، گھریلو صنعت سے وابستہ خواتین کے مسائل کو اعلی حکام تک ضرور پہنچایا جائے گا۔    

مزیدخبریں