بسام سلطان: صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی عالمی ادارہ صحت کے وفد سے ملاقات، محکمہ صحت پنجاب کو انسانی وسائل کی ترقی کے لیے تعاون کی پیشکش کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ ماہر ہیومن ریسورس ڈاکٹر ماریو رابرٹو انسانی وسائل کی ترقی کے لئے محکمہ صحت کے ساتھ کام کریں گے، ڈاکٹر یاسین راشد کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او پنجاب میں ایچ آر ایچ آبزرویٹری قائم کرے گا، ہیلتھ ہیومن ریسورس کے لئے ڈبلیو ایچ او سٹریٹجک فریم ورک میں بھی تعاون کرے گا، عالمی ادارہ صحت پہلے ہی پنجاب میں شعبہ صحت میں گراں قدر خدمات انجام دے رہا ہے۔
ماریو رابرٹو کا کہنا تھا کہ وہ دیگر ممالک میں ہیلتھ ہیومن ریسورسز کے فروغ کے لیے خدمات فراہم کر چکے ہیں، ہیومن ریسورسز کی ترقی صحت کے اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہوگی، اسی طرح پنجاب میں بھی محکمہ صحت کی ترقی کے لئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔