ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فوڈ اتھارٹی کی بکر منڈی میں کارروائی، 6500 کلو مضرصحت گوشت پکڑ لیا

فوڈ اتھارٹی کی بکر منڈی میں کارروائی، 6500 کلو مضرصحت گوشت پکڑ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) پنجاب فوڈ اتھارٹی  نے بکر منڈی میں ناقص گوشت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6 غیر قانونی ذبح خانے سیل، 6500 کلوناقص گوشت، 1000 کلو چربی، 800 لیٹر باقیات سے نکلا تیل برآمد کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بکر منڈی کے علاقے میں علی الصبح ناقص گوشت کے خلاف کارروائیاں کیں۔ دوران کارروائی مضر صحت گوشت کی موجودگی پر پی ایف ٹیموں نے 6 غیر قانونی ذبح خانے سیل کر دیئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کارروائی ویجیلنس ونگ کی اطلاع پر کی گئی،غیر قانونی ذبح خانوں میں بیمار اور لاغر جانوروں کا گوشت فنگس لگے، گندے فریزروں میں سٹور کیا جا رہا تھا۔

کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کے مطابق ناقص گوشت پر جعلی مہریں لگا کرمارکیٹ میں فروخت کیا جاتا تھا۔ بکر منڈی میں ہی ذبح خانوں کی باقیات سے تیل تیار کرنے والے یونٹ سے1000 کلو سے زائد چربی، جانوروں کی باقیات سے تیار کردہ 800 لیٹر تیل برآمد کرلیا۔ ناقص گوشت کے خاتمے کیلئے ویجیلنس اور میٹ سیفٹی ٹیمیں صوبہ بھر میں متحرک ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer