ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کیلئے نیا قانون تیار، فنڈز کی بندربانٹ ختم

ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کیلئے نیا قانون تیار، فنڈز کی بندربانٹ ختم
کیپشن: City42 - Development Project Law
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کے لیے نیا قانون تیار، اب منصوبے سفارشات پر نہیں بلکہ ضروت کے تحت بنیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق اربن یونٹ پنجاب کی جانب سے اسپیشل سٹریٹجی کے نام سے نیا کمیشن بنایا گیا ہے جس کے لیے ارب یونٹ کی ٹیم نے ورکنگ مکمل کرلی ہے، پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کی منظوری اور تکمیل اس نئے کمیشن کے تحت کی جائے گی۔

 اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ اس قانون کے تحت ترقیاتی منصوبے اب سفارشات پہ نہیں بنیں گے بلکہ جہاں ضرورت ہوئی وہاں ہی پیسا خرچ کیا جائے گا۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ کمیشن کے لیے بنائی گئی سٹریٹجی پر غور کیلئے غیر ملکی ماہرین بھی جلد لاہور آئیں گے اور پلاننگ کمیشن کا قانون بھی جلد پنجاب اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا۔ کمیشن کے تحت پنجاب میں نئے اور سائنٹیفک طریقے سے ڈویلپمنٹ کی جائے گی، جس میں منصوبوں پر بے جا فنڈز کا اجرا ہوگا اور نہ ہی خرچ۔ جبکہ کمیشن کے تحت پنجاب کا مکمل میپ اور ڈویلپمنٹ کا ڈیٹا بھی اپ لوڈ ہوگا۔

Sughra Afzal

Content Writer