واپڈا کے افسران و ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

20 Oct, 2018 | 11:08 AM

Sughra Afzal

(شاہد ندیم سپرا) واپڈا کے افسران و ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، واپڈا ہسپتال کو میڈیکل کالج کا درجہ دینے کی منظوری دے دی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق چیئرمین چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین نے واپڈا ہسپتال کو واپڈا میڈیکل کالج بنانے کی منظوری دے دی۔ اس کے علاوہ چیئرمین نے ہسپتال میں سہولتوں کو بڑھانے ہیلتھ کیئر الاونس، سپیشلسٹ سمیت دیگر آسامیوں کی منظوری بھی دے دی ہے۔

  چیئرمین واپڈا نے ہسپتال میں علاج معالجے کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔ واپڈا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ہر ماہ رپورٹ بھجوانے کا پابند ہوگا، رپورٹ نہ آنے کی صورت میں سخت کارروائی کی جائیگی، جبکہ تبادلے کیساتھ ساتھ دیگر سزائیں بھی دی جا سکتی ہیں۔

مزیدخبریں