(زین مدنی ) گلوکارہ اور ماڈل میشا شفیع نے گلوکار اداکار علی ظفر کی جانب سے اپنے خلاف ہتکِ عزت کے مقدمے میں جواب بھجوا دیا جس میں میشا شفیع نے علی ظفر کے الزامات کو مسترد کیا۔
میشا شفیع کے وکیل نے جواب میں کہا ہے کہ میشا شفیع کے الزامات حقیقت پر مبنی تھے، اس لیے یہ میشا شفیع کا حق تھا کہ وہ علی ظفر کے خلاف شکایت جمع کراتیں۔ ہم میشا شفیع کے الزامات کو ثبوت کے ساتھ ثابت کریں گے۔
وکیل نے کہا کہ انہوں نے جواب کے ساتھ کئی خواتین کی گواہیاں بھی منسلک کی ہیں۔ جنہوں نے علی ظفر پر جنسی بدسلوکی کا الزام لگایا ہے۔
دوسری طرف علی ظفرکے وکیل نے کہا ہے کہ عدالت کئی ماہ سے میشا شفیع سے جواب مانگ رہی تھی، ہر بار خاتون ہی شکار نہیں ہوتی۔ کچھ افراد ایسے بھی ہیں جو می ٹو تحریک کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔
امید ہے کہ میشا شفیع کی قانونی ٹیم ٹوئیٹر کے بجائے عدالتوں پر انحصار کرے گی۔