قائداعظم یونیورسٹی 4 دن بند رکھنے کا اعلان

20 Nov, 2024 | 10:16 PM

ویب ڈیسک : پی ٹی آئی کے 24 نومبر کو ہونے والے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد کی قائداعظم یونیورسٹی کو  4 دن بند رکھنے کا اعلان کیا گیاہے ۔

اسلام آباد میں احتجاج کے پیش نظر راستوں کی بند ش کے باعث قائداعظم یونیورسٹی کو جمعہ سے پیر تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیاہے ۔

قائداعظم یونیورسٹی کی جانب سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق جمعہ اور پیر کو تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی اور امتحانات نہیں ہوں گے، جمعہ اور پیر کو یونیورسٹی کی ٹرانسپورٹ سروس بھی بند رہے گی، سڑکیں کھلنے کے بعد ہی یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوں گی، ملتوی شدہ امتحانات دوبارہ لینے کیلئے طلباء کو مناسب وقت دیا جائے گا۔

مزیدخبریں