اسلام آباد میں رینجرز لانے کی منظوری

20 Nov, 2024 | 10:02 PM

Waseem Azmet

سٹی42: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں  امن عامہ برقرار رکھنے کے لئے رینجرز  اور فرنٹئیر کور (ایف سی) کے جوانوں کو تعینات کرنےکا  کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

چیف کمشنر نے رینجرز اور ایف سی کی تعیناتی کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا۔ رینجرز اور ایف سی کو انسداددہشتگردی ایکٹ کے تحت خصوصی اختیارات حاصل ہوں گے اور  ان دونوں فورسز کے بلائے گئے جوان وفاقی پولیس کی امن وامان برقرار رکھنے کے معاملے پرمعاونت کریں گی۔

تحریک انصاف کے بانی نے 24 نومبر کو  اسلام آباد میں"فائنل احتجاج"  کی "فائنل کال"  دے رکھی ہے۔ اسلام آباد کی انتظامیہ نے شہر میں کسی طرح کے اجتماع کی اجازت دینے سے صاف انکار کر دیا ہے اور شہر مین ہر طرح کے اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے۔ 

پی ٹی آئی کی جانب سے گزشتہ کچھ مہینوں کے دوران کئی مرتبہ خیبر پختونخوا سے  ہزاروں افراد کے جتھے کے ساتھ اسلام آباد مین زبردستی گھنے کی کوششیں کی گئیں جن کے دوران توڑ پھوڑ کے واقعات بھی ہوئے۔ ایسی آخری کوشش کے دوران وفاقی پولیس نے درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا تھا جن میں پختونخوا پولیس کے اہلکار بھی شامل تھے جن سے آنسو گیس کے گولے اور آنسو گیس کے شیل پھینکنے والی گنیں بھی ملی تھیں۔ 

اس مرتبہ وفاقی انتظامیہ نے خیبر پختونخوا سے اسلام آباد پر کسی چڑھائی کی کوشش کو زیادہ سختی سے روکنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ 

مزیدخبریں