ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آرمی چیف کا بین الاقوامی دفاعی نمائش و سیمینار آئیڈیاز 2024 کا دورہ، اسلحے سمیت سازو سامان کا مشاہدہ

آرمی چیف کا بین الاقوامی دفاعی نمائش و سیمینار آئیڈیاز 2024 کا دورہ، اسلحے سمیت سازو سامان کا مشاہدہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سیمینار آئیڈیاز 2024ء میں اپنے دورے کے دوران اسلحے سمیت سازو سامان کا مشاہدہ کیا ۔ 

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کراچی ایکسپو سینٹر میں ہونے والے  بین الاقوامی دفاعی نمائش اور سیمینار آئیڈیاز 2024ء کا دورہ کیا،اس موقع پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے ان کا استقبال کیا۔ 

  آرمی چیف نے فوجی حکام اور دفاعی مندوبین سے بات چیت بھی کی، دفاعی نمائش میں شاہپر تھری بغیر پائلٹ طیارہ  توجہ کا مرکز رہا، پاکستانی ساختہ شاہپر تھری ڈرون کا دفاعی  نمائش میں افتتاح کیا گیا۔ 

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 میں اسلحے سمیت سازو سامان کا مشاہدہ کیا، انہوں نے آئیڈیاز 2024ء میں دوست ممالک کی کمپنیوں کی شرکت کو سراہا اور پاک فوج کے سپہ سالار نے مقامی اور بین الاقوامی نمائش کنندگان کی حوصلہ افزائی کی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دفاعی نمائش میں 557 نمائش کنندگان شریک ہیں، دفاعی نمائش میں 333 بین الاقوامی اور 224 مقامی شرکا شریک ہیں جبکہ 36 ممالک کے اسٹالز لگائے گئے ہیں جبکہ 17 ممالک پہلی بار نمائش میں شریک ہیں۔ شاہپر تھری ڈرون 35 ہزار فٹ بلندی پر 24 گھنٹے سے زائد پرواز کرسکتا ہے۔