کسٹم حکام کی کارروائی ،سونااور آئی فونز کی سمگلنگ ناکام 

20 Nov, 2024 | 09:20 PM

سعید احمد:کسٹم حکام کی لاہور ایئرپورٹ کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی ۔دبئی سے پاکستان ڈیڑھ کلو سے زائد سونا اور آئی فونز کی سمگلنگ ناکام بنا دی
کلیکٹر کسٹم طیبہ کیانی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی عمل میں لائی گئی،مسافر آصف شہزاد ائیربلیو کی پرواز پی اے 417 سے دبئی سے لاہور آیا،مسافر سے ایک کلو 628 گرام سونا،6 ڈائمنڈ پیسز، 5 قیمتی موبائل فونز برآمد ہوئے ۔مسافر آصف شہزاد نے زیورات کپڑوں کے اندر مہارت سے چھپائے ہوئے تھے،مسافر کیخلاف کسٹم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا گیا

مزیدخبریں