ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زلزلے کے شدید جھٹکے

زلزلے کے شدید جھٹکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  آج بدھ کے روز  ناروے کے سمندر میں شدید زلزلہ آیا جس کی شدت ریختر سکیل پر 5.7 ریکارڈ کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی جاپان کے شمالی حصہ میں 5.1 شدت کا زلزلہ آیا۔ 

 ناروے میں میں ریکارڈ کیا گیا زلزلہ  ٹرومسو سے 1228 کلومیٹر دور تھا اور اس کا مرکز زمین کے اندر  ساڑھے 14 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلہ  پاکستان کے وقت کے مطابق آج رات پونے آٹھ بجے آیا۔

آج بدھ کی رات شمالی جاپان کے اوموری پریفیکچر کے ساحل پر 5.1 شدت کا زلزلہ آیا۔

کیوڈو نیوز کے مطابق، جاپان کی موسمیاتی ایجنسی (جے ایم اے) نے کہا ہے  کہ زلزلے کا مرکز اوموری پریفیکچر کے ساحل سے دور 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔