سٹی 42 : عباس سرفرازخان کو پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن کا مرکزی چیئرمین منتخب کرلیا گیا ۔
روٹیشن پالیسی کےتحت خیبر پختون خواہ زون سے مرکزی چیئرمین کا انتخاب کرلیا گیا ۔ پاکستان شوگرملزایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین کے انتخاب کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ۔ جس کے مطابق عباس سرفرازخان 2024 سے 2026 کے 2 سال کے لیئے چیئرمین منتخب کیے گئے ۔
قبل ازیں ڈائریکٹوریٹ جنرل ٹریڈآرگنائزیشنز نےمرکزی چیئرمین کے لیےدوبارہ انتخاب کا حکم دیا تھا، ڈی جی ٹی او نےشوگرملزایسوسی ایشن کےمرکزی چیئرمین کاانتخاب کالعدم قرار دے دیا تھا، وزارت تجارت کےڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریڈ آرگنائزیشنز نے15نومبر2024 کوآرڈرجاری کیا تھا، ڈی جی ٹی اونےفیصل احمد مختارکی بطورمرکزی چیئرمین پی ایس ایم اےانتخاب کالعدم قراردیاتھا، چیئرمین شوگرملزایسوسی ایشن کا انتخاب ریجنل روٹیشن پالیسی سےمشروط کیا گیا تھا ۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس سے قبل چیئرمین پاکستان شوگرملزایسوسی ایشن کےانتخاب پرتنازعہ پیداہوا تھا، شوگرملزایسوسی ایشن خیبرپختون خواہ زون نےمرکزی چیئرمین کاانتخاب مستردکیاتھا، کے پی زون کےچیئرمین نےمرکزی چیئرمین کاانتخاب کالعدم قراردینےکی استدعا کی تھی، خیبرپختون خواہ زون کےچیئرمین نےڈی جی ٹریڈ آرگنائزیشنز سےرجوع کیاتھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ ماہ فیصل احمد مختارکا بطورمرکزی چیئرمین پی ایس ایم اے انتخاب کیاگیاتھا، روٹیشن پالیسی کےتحت اس بارمرکزی چیئرمین کی باری خیبر پختون خواہ کی تھی۔