وقاص عظیم : نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں ایس ڈی جیز اچیومنٹ پروگرام کا جائزہ لیا گیا ۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کی سٹیرنگ کمیٹی کا 44 واں اجلاس ہوا، اجلاس میں ایس ڈی جیز اچیومنٹ پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ایس ڈی جیز کے حوالے سے بنیادی انفراسٹرکچر اور غیر مراعات یافتہ طبقات کی ضروریات پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں وفاقی وزرا احسن اقبال،اویس لغاری اور معاون خصوصی رانا ثنا اللہ سمیت اعلی حکام نے شرکت کی ۔