وقاص عظیم : فیڈرل بورڈ آف ریوینو (ایف بی آر) افسران کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ۔
ایف بی آر نے تمام افسران کی ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ کر دیں،تمام چیف کمشنرز کو مراسلہ جاری کردیا گیا ۔
مراسلے کے مطابق ٹیکس وصولیوں کے اہداف پوری کرنے کے لیے تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ، ایف بی آر نے ہفتہ 23 نومبر اور 30 نومبر کی چھٹیاں منسوخ کردیں ۔