ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جھاڑ کھنڈ ریاستی اسمبلی الیکشن کے دوسرے مرحلہ میں شاندار ٹرن آؤٹ

Jharkhand Assembly Election, India Alliance, city42
کیپشن: بھارت کی ریاست جھاڑ کھنڈ کے شہر رانچی مین خﷺاتین ایک پولنگ سٹیشن پر ریاست کی اسمبلی کے نمائندہ کے چناؤ کیلئے ووٹ ڈالنے کے لئے باری کا انتظار کر رہی ہیں۔ جھاڑ کھنڈ اسمبلی کے پولنگ کے دوسرے مرحلہ مین ووٹرز ٹرن آؤٹ 67 فیصد سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ ڈے پر شام پانچ بجے تک ووٹر ٹرن آؤٹ  67.59 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ 

جھارکھنڈ میں پولنگ کے پہلے مرحلے میں، جو 13 نومبر کو ہوئی تھی، میں 66.65 فیصد ووٹ ڈالے گئے، جو کہ 2019 کے انتخابات کے ٹرن آؤٹ سے 2.75 فیصد زیادہ تھے۔ آج دوسرے مرحلہ مین جن انتخابی ھلقوں میں پولنگ ہوئی وہاں ٹرن آؤٹ  13 نموبر کی نسبت زیادہ دکھائی دیا۔ 

Caption   ایڈیشنل چیف الیکٹورل آفیسر ڈاکٹر۔ نیہا اروڑہ نے  بتایا ہے کہ  آج (20 نومبر، 2024) 2024  کو ہونے والی ریاستی اسمبلی کی 38 نشستوں کے الیکشن میں ایک کروڑ سے زیادہ ووٹر  اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے اہل ہیں۔

ریاستی اسمبلی کے الیکشن کے دوسرے مرحلے میں بی جے پی 32 سیٹوں پر اور اس کی اتحادی اے جے ایس یو چھ سیٹوں پر الیکشن لڑ رہی ہے۔ انڈیا بلاک کے لیے، جے ایم ایم 20 سیٹوں سے، کانگریس 13 سے، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ – لیننسٹ)4 نشستوں سے، اور آر جے ڈی2 سیٹوں سے الیکشن لڑ رہی ہے۔ جے ایم ایم اور سی پی آئی (ایم ایل) کا دھنور میں دوستانہ مقابلہ ہوگا جبکہ کانگریس اور آر جے ڈی چتر پور اور بشرم پور میں دوستانہ مقابلہ کریں گے۔

Caption    وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اور ان کی اہلیہ کلپنا سورین آج اپنے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا کے کیمروں کے سامنے  پوز کر رہے ہیں۔  جھاڑ کھنڈ مکتی مورچہ کی الیکشن کیمپین  کی عملاً کلپنا سورین نے قیادت کی جو سیاست مین صرف چھ ماہ پہےل آئی ہیں۔ 

دوسرے مرحلے کے نمایاں امیدواروں میں وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین بارہیت حلقہ سے انتخاب لڑ رہے ہیں، ان کی اہلیہ کلپنا سورین گانڈے سے، اور ان کے بھائی بسنت سورین دمکا سے الیکشن لڑ رہے ہیں؛ دھنور سے بی جے پی کے ریاستی صدر بابولال مرانڈی؛ جھارکھنڈ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بی جے پی کے امر کمار بوری، چندنکیاری سے؛ شیبو سورین کی بہو سیتا سورین جمتارہ سے؛ اور سلی سے آل جھارکھنڈ اسٹوڈنٹس یونین (اے جے ایس یو) کے صدر سدھیش مہتو کی سیاست آج داؤ پر لگی ہے۔

پولنگ مکمل ہونے کے بعد اب ایگزٹ پولز کے رزلٹ چند منٹ بعد  آنے والے ہیں۔