سٹی 42 : پنجاب کی وزیراعلی مریم نوازشریف کے ہائر ایجوکیشن انٹرن شپ پروگرام کے تحت پنجاب کے سرکاری کالجز کے لئے 7354 کالج ٹیچرزکی بھرتی مکمل کرلی گئی ۔
یہ پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑاہائر ایجوکیشن انٹرن شپ پروگرام ہے ، پروگرام کے تحت پنجاب کے سرکاری کالجز کے لئے 7354 کالج ٹیچرزکی بھرتی مکمل کرلی گئی ہے، کالج ٹیچر انٹرنز کو8 ماہ کے لئے 50ہزار روپے ماہانہ دیا جائے گا ۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں سیکرٹری ہائرایجوکیشن ڈاکٹر فرخ نوید نے بریفنگ دی ، کہا کہ کالج ٹیچر انٹرنز 31مارچ تک سرکاری کالجز میں اکیڈمیک سیشن مکمل ہونے تک تدریسی خدمات سرانجام دیں گے، ای ٹرانسفر پالیسی کے تحت کالجز کے962 اساتذہ کی ٹرانسفرپوسٹنگ مکمل کرلی گئی ہے، کالج کے ٹیچرزکو گھر بیٹھے پورٹل پر آن لائن اپلائی کرنے کے بعد آرڈر مل گئے، سرکاری کالجز کے پرنسپل اور ڈائریکٹرز کی تعیناتی بھی شفافیت کے معیار پر کی جائے گی ۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی جانب سے شفافیت کے ساتھ میرٹ پر انٹرنز بھرتی کرنے پرہائرایجوکیشن ٹیم کو شاباش دی گئی۔