ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہائر ایجوکیشن انٹرن شپ پروگرام؛ سرکاری کالجز کیلئے 7354 ٹیچرز کی بھرتی مکمل

ہائر ایجوکیشن انٹرن شپ پروگرام؛ سرکاری کالجز کیلئے 7354 ٹیچرز کی بھرتی مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنجاب کی وزیراعلی مریم نوازشریف کے ہائر ایجوکیشن انٹرن شپ پروگرام کے تحت پنجاب کے سرکاری کالجز کے لئے 7354 کالج ٹیچرزکی بھرتی مکمل کرلی گئی ۔ 

یہ پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑاہائر ایجوکیشن انٹرن شپ پروگرام ہے ، پروگرام کے تحت پنجاب کے سرکاری کالجز کے لئے 7354 کالج ٹیچرزکی بھرتی مکمل کرلی گئی ہے، کالج ٹیچر انٹرنز کو8 ماہ کے لئے 50ہزار روپے ماہانہ دیا جائے گا ۔ 

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں سیکرٹری ہائرایجوکیشن ڈاکٹر فرخ نوید نے بریفنگ دی ، کہا کہ کالج ٹیچر انٹرنز 31مارچ تک سرکاری کالجز میں اکیڈمیک سیشن مکمل ہونے تک تدریسی خدمات سرانجام دیں  گے،  ای ٹرانسفر پالیسی کے تحت کالجز کے962 اساتذہ کی ٹرانسفرپوسٹنگ مکمل کرلی گئی ہے، کالج کے ٹیچرزکو گھر بیٹھے پورٹل پر آن لائن اپلائی کرنے کے بعد آرڈر مل گئے، سرکاری کالجز کے پرنسپل اور ڈائریکٹرز کی تعیناتی بھی شفافیت کے معیار پر کی جائے گی ۔ 

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی جانب سے شفافیت کے ساتھ میرٹ پر انٹرنز بھرتی کرنے پرہائرایجوکیشن ٹیم کو شاباش دی گئی۔