راؤ دلشاد : وزیر اعلیٰ مریم نواز سے بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ مریم نواز نے کہا کہ بلوچستان میں رہنے والے بھائیوں کی مانند ہیں۔ دہشت گرد بلوچستان کی ترقی پر اثر انداز ہونا چاہتے ہیں ، بلوچستان کی ترقی دراصل پاکستان کی ترقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مسئلے کے حل کیلئے بھرپور معاونت کریں گے، صوبائی سطح پر باہمی تعاون کو مزید فروغ دیں گے، پاکستان میں ترقی کا سفر جاری و ساری رہے گا ، قومی یکجہتی اور بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے مل جل کر کام کریں گے۔
وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ مریم نواز شریف پنجاب کی عوام کی مثالی خدمت کر رہی ہیں، ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت کام کرنا ہے۔