’ضمانت کے بعد بھی رہائی نہ ملی‘

20 Nov, 2024 | 05:50 PM

ویب ڈیسک : بانی پی ٹی آئی کو توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت مل گئی ، تاہم اب بھی ان کی رہائی کا امکان نہیں ہے ۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس ٹو میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور کرلی اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیا ہے، تاہم ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کے بعد ان کی تاحال رہائی کا امکان نہیں ۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے خلاف لاہور میں درج 9 مئی کے 3 کیسز میں ضمانت خارج کی گئی تھی۔ بانی پی ٹی آئی کی راولپنڈی 9 مئی کے 14 مقدمات میں ضمانت کے باوجود ضمانتی مچلکے جمع نہیں کروائے گئے۔ بانی پی ٹی آئی کے خلاف راولپنڈی میں 28 ستمبر اور 5 اکتوبر کو بھی دہشت گردی کے مقدمات درج ہیں۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو 10، 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے اور ساتھ ہی انہیں ٹرائل کورٹ کے سامنے بھی پیش ہونے کا حکم دیا گیا۔ عدالت نے کہا کہ یہ سیٹ کی قیمت زیادہ لگانے کی شہادت کا معاملہ ہے، دباؤ کا معاملہ ابھی ثابت کرنا ہے، ٹرائل کے دوران عدالت سے تعاون نہ کیا تو ضمانت واپس ہو سکتی ہے۔

اس سے قبل توشہ خانہ ون کیس میں بھی عمران خان کی ضمانت منظور کی جاچکی ہے ۔

واضح رہے کہ 13 جولائی 2024 کو نیب نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس 2 میں گرفتار کیا تھا۔

مزیدخبریں