ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹڑبینک میں ڈالر مہنگا

انٹڑبینک میں ڈالر مہنگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : انٹڑبینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا ۔ 

انٹربینک میں ڈالر 278 روپے سے تجاوز کرگیا ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر  9 پیسے  مہنگا  ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر 277.95 روپے سے بڑھ کر  278.04 روپے پر بند ہوا ۔ 

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 11 پیسے مہنگا ہوکر 278 روپے 99 پیسےپرپہنچ گیا ۔ اوپن مارکیٹ میں یورو  39 پیسے مہنگا ہوکر 294.28 روپے، برطانوی پاؤنڈ 1.11 روپے اضافے سے 353.30 روپے، یو اے ای درہم 7 پیسے مہنگا ہوکر 76.04 روپے، سعودی ریال 8 پیسے اضافے سے 74.24 روپے کا ہوگیا ۔