راؤ دلشاد : پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کے چیف منسٹر لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ پروگرام کے تحت سٹوڈنٹس کو 90 دن میں لیپ ٹاپ دینے کاہدف مقرر کردیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سٹوڈنٹس کو 90 دن میں لیپ ٹاپ دینے کاہدف مقرر کردیا ، پنجاب کے سٹوڈنٹس کو جدید ترین کور آئی سیون،13جنریشن لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے۔
وزیراعلی مریم نواز نے 2ہزار اقلیتی سٹوڈنٹس کو بھی لیپ ٹاپ دینے کا حکم دیا ہے ۔ مریم نواز کی جانب سے میٹرک اور ایف ایس سی کے پوزیشن ہولڈرز سٹوڈنٹس کو لیپ ٹاپ دینے کی ہدایت کی گئی ہے ، کامیاب سٹوڈنٹس کو گارڈ آف آنر بھی دیاجائے گا ۔
چیف منسٹر لیپ ٹاپ پروگرام کے تحت یونیورسٹیوں کے 20ہزار،کالجز کے 14ہزار، صنعت و زراعت کے 4ہزار، میڈیکل اورڈینٹل کالجز کے 2ہزار طلبہ کو لیپ ٹاپ ملیں گے ، لیپ ٹاپ حاصل کرنے والوں میں 32فیصد جنوبی پنجاب کے طلبہ شامل ہوں گے ۔ طلبہ کو وزیراعلی لیپ ٹاپ سکیم کے تحت 30دن میں 5ہزار اور 20فروری تک 35ہزار لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے ، کمپیوٹر سائنس، میڈیکل، سائنس، انجینئرنگ، سوشل سائنسز، بزنس، لینگوئج، ویٹرنری اور ایگریکلچر کے طلبہ کو لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ پنجاب بھر میں 30ہزار سرکاری اور 10 ہزار پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے طلبہ کو سکالرشپ بھی دئیے جائیں گے ۔
وزیراعلیٰ ہونہار سکالر شپ پروگرام کے تحت 18ہزار طالبات کو وظائف ملیں گے۔ چار سے پانچ سال تک طلبہ کی مکمل ٹیوشن فیس ہونہار سکالر شپ کے تحت ادا کی جائے گی۔
ہونہار سکالر شپ کیلئے 68329 درخواستیں موصول، 34290 درخواستوں کی تصدیق مکمل ہوچکی ہے۔ پنجاب کے پبلک سیکٹریونیورسٹیز میں ہدف سے زائد 15.5 فیصد اضافی انرولمنٹ کی گئی ہے ۔ 18پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں وائس چانسلر کی تعیناتی، 6کا پروسیس جاری،ایک یونیورسٹی کی آسامی کی دوبارہ تشہیر کی جائے گی ۔
وزیراعلی مریم نواز نے لیپ ٹاپ سکیم میں شفافیت یقینی بنانے پر صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات، سیکرٹری ہائرایجوکیشن ڈاکٹر فرخ نوید اور انکی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔