ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہنر مند قیدیوں کی سنی گئی، اب معقول معاوضہ بھی ملے گا

ہنر مند قیدیوں کی سنی گئی، اب معقول معاوضہ بھی ملے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: قیدیوں کےلئے اچھی خبر آگئی، جیلوں میں ہنرمند قیدیوں کے لئے انڈسٹری مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا،اب قالین،بلب، فٹ بال،برتن اور ٹف ٹائل کےبعد جوتے بھی تیار کرائے جائیں گے۔

جیل حکام کےمطابق جیلوں میں قیدیوں سے جوتوں کے اپر تیار کرائے جائیں گے،جوتے تیار کرنے والے کو معقول معاوضہ دیا جائے گا،جوتوں کو تیار کرنے کا ہنر سیکھنے والے قیدیوں کےلئے ورکشاپس کا بھی قیام دیا جائےگا۔
ابتدائی طور پر لاہور سمیت 4ریجنز کی سنٹرل جیلوں میں جوتے تیاری کا عمل شروع کرایا جائےگا،جیل حکام کا کہناتھا کہ آئی جی جیل میاں فاروق نذیر جیلوں میں قیدیوں کو ہنر مند شہری بنانے کےلئے کوشاں ہیں،گزشتہ 3 ماہ کے دوران قیدیوں کو جیل کے اندربڑے پیمانے کے روزگار کے مواقع فراہم کئے گئے ہیں۔