ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر موٹرسائیکل سوار کو 60,800 روپے جرمانہ 

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر موٹرسائیکل سوار کو 60,800 روپے جرمانہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری:  لاہور میں  ایک موٹرسائیکل سوار کو 34 مرتبہ ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے پر 60,800 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

لاہور کی مغلپورہ ٹیم نے ای چالان کے ذریعے متعدد موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کارروائیاں کی ہیں، جنہوں نے بار بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی۔اسی طرح، 26 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ایک اور موٹرسائیکل سوار پر 50,200 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا اورموٹرسائیکل تھانے بند کر دی گئی جبکہ  29 مرتبہ خلاف ورزی کرنے والے ایک اور سوار کو 41,800 روپے کا جرمانہ اور 19 مرتبہ خلاف ورزی کرنے والے کو 38,000 روپے جرمانہ اور موٹرسائیکل بند کر دی گئی۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے بتایا کہ بغیر ہیلمٹ، ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی، رانگ پارکنگ اور دھواں چھوڑنے پر 2 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ ای چالاننگ کے ذریعے نادہندگان کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔ آرٹیفشل انٹیلی جنس سسٹم کے تحت بلاتفریق کارروائیاں جاری ہیں تاکہ ٹریفک قوانین کی پابندی کو یقینی بنایا جا سکے۔

سی ٹی او عمارہ اطہر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ منظم ٹریفک کے لیے ٹریفک قوانین کا احترام کریں تاکہ شہر میں ٹریفک کی صورتحال بہتر بنائی جا سکے۔